بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نجی ایئرلائن نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئر سیال نے سعودی عرب کے لیے پروازوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا ،  چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر لائن طارق امین نے بتایا کہ 30 اکتوبر سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کیلئے 2طرفہ پروازیں آپریٹ کرے گا۔

طارق امین کا کہنا تھا کہ ہفتہ وار 2 پروازیں سعودی عرب کیلئے آپریٹ ہوں گی۔

- Advertisement -

خیال رہے دسمبر 2020 کے آغاز میں وفاقی کابینہ نے نجی ائیر لائن ایئر سیال کے لائسنس کی منظوری دی تھی اور 9 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے صنعت کاروں کا دیرینہ خواب پورا کرتے ہوئے ایئر سیال کا افتتاح کیا تھا۔

لائسنس یافتہ  نجی ایئر لائن سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کی سوچ کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اپنے پہلے اقدام سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

نجی ایئر لائن کے فلیٹ میں تین آئیر بس اے 320-200 شامل ہیں، جس میں 180 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

بعد ازاں مارچ میں پاکستان کی نجی ائیر لائن نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا تھا، پہلے مرحلے میں لاہور،اسلام آباد سے جدہ کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی گئیں تھیں ۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں