جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اپنا گھر بنانے کے لیے قرض کی درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، 9 سال میں کتنے ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 15واں اجلاس ہوا ، جس میں اپنی چھت اپنا گھر،چیف منسٹرگرین ٹریکٹر ،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نےپہلی بارپلاٹ کے ملکیتی پیپر،شناختی کارڈکی کاپی پر ہاؤسنگ لون کی منظوری دے دی ، 15لاکھ روپے قرض لینے والے کو 9 سال میں 14ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرناہوگی

- Advertisement -

کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری بھی دی اور وزیراعلیٰ نے ہاؤسنگ لون کیلئے سماجی،معاشی ،آمدن کے ذرائع اسکرونٹی کا عمل آسان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزرا کو ہاؤسنگ لون کی پہلی قسط خود جاکر دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت9500ٹریکٹر دینے، 50ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہر ٹریکٹر پر 10لاکھ کی سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی ، گرین ٹریکٹر پروگرام کا20ستمبر سے آغاز اور20 اکتوبر کو قرعہ اندازی کی جائے گی۔

کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری بھی دی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کی زیر التوا12 ہزارہارٹ سرجری جلدازجلدکرنے اور چلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے انٹرنیشنل سرجنزکومدعوکرنے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں