جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے اور اسے ۔۔۔۔۔، راشد لطیف نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے اور اس کو مستند ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔

سابق قومی کپتان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ صورتحال، کھلاڑیوں کی بدترین کارکردگی پر تبصرہ کیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے اور اس کو علاج کے لیے ایک پیشہ ور ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔

راشد لطیف جو پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اندر مسلسل تبدیلیوں اور ٹیم کی خراب کارکردگی نے سابق کرکٹرز اور شائقین کو مایوس کیا اور کھلاڑیوں پر تنقید کرنے کے لیے اکسایا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کو درست طریقے سے چلانے کے لیے تیکنیکی طور پر مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس وقت پاکستان کرکٹ کے بہت سے مسائل ہیں چاہے وہ میدان میں ہوں یا میدان سے باہر۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ اسے اگلے ماہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کی میزبانی کرنی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کو بنگلہ دیش نے اسی کی سر زمین پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ذلت آمیز وائٹ واش شکست سے دوچار کیا، جب کہ اس سے قبل 2022 میں انگلش ٹیم پاکستان کو اسی کے میدانوں پر کلین سوئپ کر کے جا چکی ہے جب کہ اسی دوران آسٹریلیا سے بھی اس کی سر زمین پر وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں