جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

’حکومت آئینی ترمیم کے بجائے بجلی بل کم کرنے پر توجہ دے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے بجائے بجلی بلوں کو کم کرنے پر توجہ دے۔

سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے حکومت آئینی ترامیم کے بجائے بجلی بلوں کو کم کرنے پر توجہ دے تاکہ مہنگائی میں پستے پاکستان کے عوام کو ریلیف مل سکے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئینی عدالت کے لیے ترمیم پر حکومت کی نیت کچھ اور ہے۔ وہ فرد واحد کے لیے یہ ترمیم کر رہی ہے اور فرد واحد کے لیے ترامیم عدالتی نظام میں پیچیدگیاں پیدا کرے گی اور حکومت ان ترامیم کے بعد ججز کو اپنی مرضی سے ٹرانسفر کر سکے گی۔

- Advertisement -

\انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی فارمولے کو بھی از سرنو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس میں اخراجات بالخصوص سود اور دفاع کے اخراجات پر بات ہونی چاہیے۔

آئینی ترامیم سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، علی محمد خان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں