جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

لاپتہ پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس منظرعام پر آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

سرائےعالمگیر: پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے چوہدری محمد الیاس 8 روز لاپتہ رہنے کے بعد منظرعام پرآگئے۔

منظرعام پر آنے کے بعد ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس کی جانب سے مرکزی آفس تحریک انصاف میں پریس کانفرنس کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیا گیا۔

چوہدری محمد الیاس نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران ریاض نے مجھ پر الزامات لگائے، معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کروں گا۔

- Advertisement -

ایم این اے چوہدری محمد الیاس کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل سے متعلق بیان حلفی جمع کرادیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں