جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

چیمپئنز ون ڈے کپ: سابق کرکٹر شاداب خان پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز کے کپتان شاداب خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ایک کپتان اپنی کپتانی کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان، عرفات منہاس کو کھلا رہے ہیں لیکن ان سے صرف دو اوورز کرواکر زیادتی کررہے ہیں، ادھر مینٹور اور کوچ گیری کرسٹن موجود ہیں کیا وہ پوچھنے والے نہیں ہیں؟

- Advertisement -

باسط علی کا کہنا تھا کہ اگر اسپنر کی بات کریں تو ابرار احمد کی بولنگ ایوریج اچھی ہے باقی اسپنرز تو 60 سے زائد رنز دے رہے ہیں۔

باسط علی کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ سے  نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی فارم کا بھی علم ہوجائے گا البتہ میر حمزہ شاندار بولنگ کررہے ہیں۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ون ڈے کپ سے ہمیں یہ بھی پتا چلے گا کہ کون وائٹ اور کون ریڈ بال کا کھلاڑی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کپ کا فائدہ تو نہیں ہوگا ہمیں بس اتنا پتا چل جائے گا کہ کون فٹ ہے اور کون نہیں، اتنی گرمی میں بیٹرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، کامران غلام نے اچھی اننگ کھیلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور رضوان کو دیکھ کر ہم کیا کریں گے ہمیں معلوم ہے کہ وہ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں، انہیں چاہیے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں مثال کے طور پر رضوان کسی دوسرے کھلاڑی سے وکٹ کیپنگ کروائیں۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ میں میچز کھیلے جارہے ہیں آج کھیلے گئے گئے چھٹے میچ میں مارخورز نے ڈولفنز کو 92 رنز سے شکست دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں