جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

گیری کرسٹن نے قومی کرکٹرز کو باصلاحیت قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے قومی کرکٹرز کو باصلاحیت قرار دے دیا۔

فیصل آباد میں چیمپئنز کپ ون ڈے کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اس دوران ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے مینٹورز اور کوچز سے ملاقات کی۔

اس دوران ہیڈ کوچ نے ایونٹ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ بھی خیال کیا۔

- Advertisement -

گیری کرسٹن نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی باصلاحیت ہیں بس ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے، پلیئرز میچ تو جیت سکتے ہیں لیکن ٹورنامنٹ ٹیمیں جیتتی ہیں۔

واضح رہے کہ گیری کرسٹن چیمپئنز کپ کے کئی میچز دیکھ چکے ہیں جہاں انہیں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا موقع ملا ہے۔

یاد رہے کہ آج کھیلے گئے چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ میں مارخورز نے ڈولفنز کو 92 رنز سے شکست دی۔

مارخورز کی جانب سے دیے گئے 289 رنز کے تعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 43.5 اوورز میں 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، کامران غلام نے شاندار 113 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

ڈولفنز کے آصف علی کی 50 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان سعود شکیل 41 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، صاحبزادہ فرحان نے 24 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

محمد حریرا بغیر کوئی رن بنائے عاکف جاوید کا نشانہ بنے، میر حمزہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، قاسم اکرم 13 رنز بنا کر آغا سلمان کو وکٹ دے بیٹھے تھے۔

مارخورز کی جانب سے محمد عمران اور سلمان آغا نے تین، تین وکٹیں حاصل کی تھیں، نسیم شاہ اور عاکف جاوید ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں