حکومت پنجاب نےاے آر وائی نیوزکی خبر پرایکشن لیتے ہوئے انسان اور جانوروں کی لڑائی جیسےغیرانسانی کھیلوں پر پابندی لگادی۔
ڈیرہ غازی خان میں انسان اورجانوروں کی لڑائی کے کھیل کا پنجاب حکومت نےنوٹس لےلیا، ریچھ اور رکھوالے کے دنگل سے متعلق خبر اور فوٹیجز اے آر وائی نیوز پر نشر ہو نے کے ایک ہفتے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آئی اور انسان اور جانوروں کی لڑائی والے کھیلوں پر پا بندی عائدکردی۔
پنجاب حکومت نے خبردار کیاہے کہ صوبے بھر میں کسی بھی جگہ پر غیر انسا نی میلو ں یا کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تو ذمےدار متعلقہ ڈی پی او ہو گا، حکومتی نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ مستقبل میں ایسے کھیلوں کی روک تھا م سے متعلق سخت اقدا مات کئے جائیں۔