پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

ویڈیو: کمسن بچے کی سالگرہ کے دوران ماں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کمسن بچے کی سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے ماں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست گجرات کے ضلع ولساڈ کے ہوٹل میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

یامینی بین نامی خاتون اور ان کے اہلخانہ 5 سالہ بچے گورِک کی سالگرہ کا جشن منانے میں مصروف تھے اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ودیگر رشتے دار رقص کرنے میں مصروف ہیں اسٹیج سے اترتے ہوئے اچانک ان کی طبیعت بگڑ جاتی ہے اور وہ فرش پر گرجاتی ہیں۔

یہ دیکھ کر تقریب میں موجود دیگر افراد ان کی مدد کو پہنچے اور فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ گجرات کے ضلع سورت ڈائمنڈ سٹی میں ہیرے کی فیکٹری میں کام کے دوران جیولر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی۔

اس سے قبل گجرات کے ضلع جام نگر میں نوجوان جم میں ورزش کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں