جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

کراچی کا موسم تبدیل: محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم تبدیل ہونے لگا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا لیکن چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ لاہور، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں