جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر سیمی فائنل میں تمام

اشتہار

حیرت انگیز

منگولیا میں کھیلے جا رہے اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستانی کیوئسٹ کا سفر سیمی فائنل میں اسجد اقبال کی شکست کے ساتھ ہی تمام ہو گیا۔

پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال جو پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔ اس ناک آؤٹ میچ میں بھی حریف قبرص کے مائیکل جارگیو کا سخت مقابلہ کیا۔

اسجد نے دو صفر کے خسارے سے نکل چار تین کی برتری حاصل کی، مگر آٹھویں فریم میں شکست ہو گئی۔

- Advertisement -

اسجد اقبال کوارٹر فائنل میں چین کے گاؤ یانگ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچے تھے اور اس میچ میں ان کی کامیابی کا اسکور 0-76، 64-25، 135-0، 34-81، 64-65، 69-50 اور 50-69 رہا تھا۔

ایک اور کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اویس منیر کو ایران کے علی گراگزولو کے ہاتھوں چار، دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں