جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

کیا بھارت میں بیک وقت الیکشن ہو سکیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیک وقت انتخابات ’ون نیشن ون الیکشن‘ ماڈل کی مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی ہے تاہم کانگریس نے اس کی مخالفت کی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق سابق بھارتی صدر ہند رام ناتھ کووند کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی نے ’ون نیشن، ون الیکشن‘ کے نام سے سفارشات پر مبنی رپورٹ کی مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی ہے جس کو اب پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا اور منظوری کے بعد بھارت میں پہلی بار ملک گیر انتخابات بیک وقت ہو سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی قیادت والی این ڈی اے حکومت ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ کے لیے پارلیمنٹ میں بل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

- Advertisement -

سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی زیر قیادت کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹ 18 ہزار 626 صفحات پر مبنی ہے جس میں تمام ریاستوں اور اسمبلیوں میں بیک وقت الیکشن کرانے کی سفارش کرتے ہوئے تمام ریاستی اسمبلیوں کی مدت بڑھا کر 2029 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس پہلے مرحلہ میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخاب ایک ساتھ کرائے جانے کے کے 100 دن کے اندر دوسرے مرحلے میں مقامی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاء کمیشن کے قرارداد پر اگر تمام پارٹیاں متفق ہوتی ہیں تو یہ ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ کا ماڈل 2029 میں نافذ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب کانگریس نے ایک ملک، ایک انتخاب ماڈل کو مسترد کر دیا ہے اور کانگریس کے صدر کھڑگے نے کہا ہے کہ ہم اس ماڈل کے ساتھ نہیں، یہ جمہوریت میں کام نہیں کر سکتا۔ اگر ہم جمہوریت کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو انتخابات ضرورت کے مطابق ہونے چاہئیں۔

دوسری جانب اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر ہریش راوت نے ون نیشن ون الیکشن ماڈل کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کو جموں و کشمیر، ہریانہ اور ضمنی انتخابات میں بھی شکست نظر آ رہی ہے۔ لیکن وہ اسے لوک سبھا یا راجیہ سبھا میں اپنی طاقت پر پاس نہیں کر سکتے. یہ قابل قبول نہیں ہے، کیونکہ یہ ملک یا ہمارے فیڈرل ڈھانچے کے حق میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی لوک سبھا کے الیکشن ڈھائی ماہ کے دورانیے پر مشتمل ہوتے ہیں جب کہ مختلف ریاستوں میں بھی مختلف اوقات میں الیکشن کا انعقاد ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں