لاہور: پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، اس دوران 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رفتار رہنماؤں کی فہرست میں اسلم اقبال، محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن، مہر واجد کا نام بھی شامل ہے، اس کے علاوہ فہرست میں وقاص امجد، ندیم بارا، سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں۔
مراسلے میں الزام لگایا ہے کہ فہرست میں شامل افراد اداروں کیخلاف انتشارپھیلاتے ہیں، لا اینڈ آڈر مسائل کا خدشہ ہے تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی احکامات جاری کیے جائیں۔