پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کو اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے نوازا ہے جس کی اطلاع انہوں نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر دی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جو ان دنوں قومی ٹیم سے باہر ہیں کو اللہ تعالیٰ نے رحمت سے نوازا ہے اور وہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔
محمد نواز نے 2018 میں جنوبی افریقہ میں سعودی نژاد ایزدیہار سے شادی کر کے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا تھا اور جوڑے نے 2020 میں پہلے بیٹے کا استقبال کیا تھا جس کا نام زریان خان رکھا گیا تھا۔
ممتاز آل راؤنڈر نعمت کے بعد رحمت خداوندی ملنے پر بہت مسرور ہیں اور انہوں نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری میں خوشی کی اس خبر کو مداحوں سے شیئر کیا۔
محمد نواز نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘اللہ تعالیٰ کی بےشمار رحمتوں کے ساتھ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔‘ انہوں نے اس اسٹوری میں اپنی اہلیہ کو بھی ٹیگ کیا۔