جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی گئی ہے، ڈی سی حافظ آباد عبدالرزاق، اے سی منور حسین، سیکریٹری ڈی آر ٹی اے نے بس اڈوں کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے بتایا کہ تمام ویگن و بس اڈوں پر نیا کرایہ نامہ لگادیا گیا ہے اور زائد وصول کیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس کروایا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ زائد کرایہ وصولی پر ٹرانسپورٹرز کو 23 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زائد کرایہ وصولی پر سیکریٹری ڈی آر ٹی آفس میں شکایت درج کروائیں۔

واضح رہے کہ 15 اور 16 ستمبر کی درمیانی شب کو حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو خوشخبری دی تھی۔

 پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 249 روپے 10 پیسے ہوگئی تھی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے کمی کے بعد 141.93 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں