کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ملک بھرمیں جاری پیٹرول کے بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کارویہ اوراقدامات غیرسنجیدہ ہیں۔
اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاہے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن عوام کوفائدہ پہنچنے کے بجائے پیٹرول کے بحران کاسامناہے ۔
پیٹرول پمپوں پر لگی ہوئی لمبی لمبی قطاروں میں نوجوانوں ہی کو نہیں بلکہ بزرگوں اورخواتین کو بھی کئی کئی گھنٹوں کھڑارہناپڑرہاہے۔
- Advertisement -
رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے عوام دکھاوے کے اجلاس یاکھوکھلے بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات چاہتے ہیں لہٰذاحکومت جنگی بنیادوں پر اس بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے ورنہ قطاروں میں کھڑے ہوئے لوگ احتجاجاً سڑکوں پرہوں گے۔