یروشلم: شدت پسند تنظیم داعش نے یرغمال جاپانی شہریوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم سے دو سو ملین ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا، بہتر گھنٹوں میں تاوان ادا نہ کرنے پر قتل کی دھمکی دے دی۔
داعش کے ترجمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دو سو ملین ڈالرکی یہ رقم اس لیے مانگی گئی کہ حال ہی میں جاپان نے امریکہ کو داعش کے خلاف مہم کے عوض اتنی ہی رقم دی تھی۔
ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد جاپان کے وزیراعظم جو ان دنوں مشرقی وسطیٰ کے 6 روزہ دورے کے سلسلے میں مقبوضہ بیت المقدس میں ہیں۔
اپنے ایک بیان میں داعش کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش کی یہ حرکت ناقابل قبول ہے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدام کئے جائیں گے ،تاہم جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ وڈیو کی اصل ہونے کی تصدیق کررہے ہیں۔