اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

لیسکو کے ڈپٹی ڈائریکٹر رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عبداللہ شبیر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرعام کی ٹیم نے لیسکو کے دفتر میں اسٹنگ آپریشن کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ شبیر نے دو لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

- Advertisement -

ڈپٹی ڈائریکٹر لیسکو سے رشوت میں لی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ویڈیو میں ملزم کو رشوت کی رقم لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سرعام کے میزبان اقرار الحسن نے بتایا کہ لیسکو کے سینئر افسر کے کرپشن کے ثبوت ہمیں ملے تھے جس کے بعد ویڈیو ریکارڈ کیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لیسکو میں جب تک رشوت نہیں دی جاتی کوئی فائل آگے نہیں بڑھتی اور کوئی دستخط نہیں کیا جاتا ہے، لوگ ادھر رسوا ہورہے ہیں۔

اقرار الحسن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نے رشوت کی رقم نگلنے کی کوشش کی تاکہ کوئی ثبوت پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکے لیکن ٹیم سرعام کے پاس ویڈیوز بطور ثبوت موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ لیسکو رشوت خور افسران سے جان چھڑوائے گا اور یہ ڈپٹی ڈائریکٹر نوکری پر برقرار نہیں رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں