منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

میری بچپن کی محبت کینسر کے باعث چل بسی، وویک اوبرائے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے نے محبت میں پہلی بار دل ٹوٹنے کے بعد خود کو سنجیدہ تعلقات سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے اہم باتیں بتا دیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وویک اوبرائے نے بتایا کہ ماضی میں میرے لڑکیوں سے بہت کم سنجیدہ تعلقات رہے ہیں، کالج کے زمانے میں بالکل واضح تھا کہ مجھے پڑھائی کرنی ہے، ساتھ میں میں نے کاروبار شروع کر رکھا تھا، میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرتا تھا۔

وویک اوبرائے نے بتایا کہ میرے پاس لڑکیوں سے تعلقات قائم کرنے کیلیے وقت نہیں ہوتا تھا، میں بالکل واضح تھا کہ مجھے سنجیدہ تعلقات میں دلچسپی نہیں، یہ اس لیے بھی تھا کہ میرے بچپن کے پیارے کی موت کینسر کی وجہ سے ہوئی تھی۔

بالی وڈ اداکار نے بتایا کہ میں مزید دل ٹوٹنے سے نہیں گزرنا چاہتا تھا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میرے لیے صرف آرام دہ تعلقات ہی کافی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب لڑکیوں سے دوستی تھی انہیں ’گرل فرینڈز‘ کے طور پر شمار نہیں کرتا، لیکن جب میں نے پیار کیا تو میں نے اپنے پورے دل سے پیار کیا، اس بارے میں میں ہمیشہ ایماندار رہا ہوں میں نے کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں وویک اوبرائے نے بتایا تھا کہ ان کی شادی میں ماضی کی گئی گرل فرینڈز نے شرکت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتا تھا، میری سوچ تھی کہ کوئی سنجیدہ تعلقات نہیں رکھن کیونکہ یہ بہت زیادہ تکلیف دیتا ہے اور اس میں پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ وویک اوبرائے آخری بار روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ میں نظر آئے تھے جو ایمیزون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔ اس میں سدھارتھ ملہوترا اور شلپا شیٹھی بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں