اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

برگر کو الگ کرنے کے دوران شہری کی جان چلی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں برگر کو الگ کرنے کے دوران شہری پیٹ میں چھری لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ برطانیہ کے شہر ویلز میں پیش آیا جہاں بیری گریفتھس نامی شخص فروزن برگر کو چھری سے الگ کرنے کے دوران حادثاتی طور پر چل بسا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بیری کا ایک ہاتھ فالج کی وجہ سے متاثر تھا اور وہ دوسرے ہاتھ سے چھری سے برگر الگ کر رہا تھا۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بیری کے کچن میں ایک چاقو اور دو منجمد برگر ملے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برگرز الگ کرنے کی کوشش کے دوران چھری اس کے پیٹ میں لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔

انسپکٹر جوناتھن ریس کے مطابق پہلے ان کا خیال تھا کہ چاقو کی نوک پر چاکلیٹ لگی ہے لیکن بعد میں علم ہوا کہ یہ بیری کے خون کے نشان تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں فلیٹ میں کسی کے داخلے یا باہر نکلنے کے کوئی آثار نہیں ملے اور نہ ہی بیری نے خود کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ برس پیش آیا تھا اور بیری کی لاش پولیس نے جولائی میں گھر سے برآمد کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں