ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

شرمن جوشی کو ’سکندر‘ میں کردار کیسے ملا؟ اداکار نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار شرمن جوشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ میں کردار کس طرح ملا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار عامر خان کے ساتھ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب شرمن جوشی، سلمان خان کے ساتھ ’سکندر‘ میں نظر آئیں گے۔

حالیہ انٹرویو میں شرمن جوشی نے بتایا کہ میں نے ایک پارٹی میں سلمان خان سے ملاقات کی اور فلموں کے کردار حاصل کرنے کے لیے جدوجہد سے متعلق بتایا۔

- Advertisement -

شرمن جوشی کے مطابق سلمان خان نے ان سے کہا کہ ’تو ’سکندر‘ کررہا ہے۔‘

اداکار کے مطابق سلمان خان کا یہ کہنا تھا کہ مجھے خوشی کے ساتھ ساتھ حیرانی بھی ہوئی کہ میں سکندر میں اداکاری کروں گا۔

فلم ’سکندر‘ کے ڈائریکٹر اے آر مروگاداس اور ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوسر ہیں۔ ان کی سلمان خان کے ساتھ پچھلی تمام فلموں کے برعکس یہ فلم دیکھنے والوں کو سماجی پیغام دے گی۔

سپر اسٹار کو ماضی کی فلموں میں غصے سے بھرپور دکھایا گیا اور اس بار بھی وہ ظلم کے خلاف لڑ کر مداحوں کے دل جیت لیں گے۔

اے آر مروگاداس اور ساجد ناڈیاڈوالا بالی ووڈ اداکار کو ’اینگری ینگ مین‘ کے طور پر دوبارہ متعارف کروائیں گے جو لوگوں اور ان کے حقوق کیلیے لڑیں گے۔

فلمساز دسمبر کے آخر تک شوٹنگ مکمل کرنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ اسے شیڈول کے مطابق عید 2025 پر ریلیز کیا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں