ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ، گروہ شہر کی سڑکوں پر 100 سے زائد لوٹ مار راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سعود آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی اسٹریٹ کرمنل گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی توحیدرحمان نے بتایا کہ ڈکیت گروہ سے پستول،چھینے گئےموبائل فون اورموٹرسائیکل برآمد کرلی ہے، گرفتارملزم اسامہ،نعیم اورعبدالمنان انتہائی مطلوب تھے۔

- Advertisement -

توحید رحمان کا کہنا تھا کہ برآمدموٹرسائیکل سعیدآبادبلدیہ سےچھینی گئی تھیں ، :ملزمان موٹرسائیکلوں کےپارٹس حب،وندرمیں بیچتےتھے۔

ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ ملزمان شارع فیصل، ملیر پل اور کالا پل پر وارداتیں کرتےتھے اور چھینےگئےموبائل فون آن لائن فروخت کردیتے تھے۔

حکام نے بتایا کہ ڈکیت گروہ نے کراچی کی سڑکوں پر 100 سے زائد لوٹ مار راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

توحید رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان پر تھانہ سائٹ سپر ہائی وے، کلاکوٹ، سائٹ اے، جمشید کوارٹر، سعیدآباد اور بلدیہ میں مقدمات درج ہیں تاہم ملزمان کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں