ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

فیول ایڈجسٹمنٹ : کے الیکٹرک صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک نے کراچی والوں پرایک ارب کا بوجھ ڈالنےکی تیاری کرلی، اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی، نیپرا سے اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 51 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی درخواست کی سماعت تین اکتوبرکوکرے گی، کے الیکٹرک نے پچاسی کروڑ تیس لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی ہے، درخواست من وعن منظوری سے صارفین پر ایک ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑےگا۔

- Advertisement -

ابھی کے ای کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ آناباقی ہے، کے ای نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئےتین روپے نو پیسےفی یونٹ اضافہ مانگ رکھاہے۔

خیال رہے کے الیکٹرک صارفین ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے مسلسل بوجھ کی زد میں ہیں ، ستمبر میں کراچی والے ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 2.74 روپے اداکریں گے جبکہ ملک کےباقی صارفین کوماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ فی یونٹ37 پیسےکاریلیف ملے گا۔

کے ای صارفین کو جنوری سےمارچ 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ ایک روپے دینے یوں گے جبکہ اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کے ای صارفین فی یونٹ 1.74 روپے دیں گے۔

اسی طرح اکتوبر میں صارفین ماہانہ،سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 4.33 روپے اور مئی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 2.59 روپے ادا کریں گے۔

نومبرمیں صارفین ماہانہ اورسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں فی یونٹ 4.91وپےاداکریں گے جبکہ نومبر میں ہی جون 2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کےای صارفین کوفی یونٹ 3.17روپے دینے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں