ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

حزب اللہ کو مہلک پیجرز کی فراہمی میں بھارتی شہری ملوث نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی مسلم دشمنی کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا، لبنانی مزاحمتی تنظیم  حزب اللہ کو مہلک پیجرز کی فراہمی میں بھارتی شہری ملوث نکلا۔

ہنگری کی نیوز ویب سائٹ ٹیلکس نے پیجر دھماکوں سے متعلق بھارتی شہری کی کمپنی کو بے نقاب کر دیا، جنرل اسمبلی میں فلسطین کے خلاف ووٹ دینے والے بھارتی شہری کی کمپنی نے حزب اللہ کو مہلک پیجرز فراہم کیے۔

ہنگری میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے رنسن جوز کی کمپنی نورٹا گلوبل حزب اللہ کو پیجرز کی فراہمی میں ملوث ہے، دھماکوں کے بعد بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں رجسٹرڈ نورٹا گلوبل ویب سائٹ ڈیلیٹ کردی گئی، جبکہ نورٹا گلوبل کا رجسٹرڈ پتے پر بھی کوئی دفتر نہیں ہے۔

- Advertisement -

کیرالا پولیس اور بھارتی ایجنسی نے بھی رنسن جوز کے آبائی علاقے میں تحقیقات شروع کردیں، کیرالہ میں رنسن جوز کے رشتہ داروں کا کہنا اس کا کئی روز سے کوئی پتہ نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق بظاہر تو تائیوان کی کمپنی سے بی اے سی کنسلٹنگ نے معاہدہ کیا، لیکن درحقیقت معاہدے کے پیچھے بھارتی شہری کی نورٹا گلوبل تھی۔

مواصلاتی ڈیوائس پھٹنے سے لبنان میں حزب اللہ کے ہزاروں کارکنوں سمیت کئی عام شہری بھی زخمی ہوئے۔ دھماکے کے ساتھ پیجرز پھٹنے سے اب تک 37 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

اس پراسرار کارروائی نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ پھیلنے کے خطرے کو بڑھا دیا ہے۔ حزب اللہ نے پھٹنے والے پیجرز میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں