اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کو جلسے کیلیے فری ہینڈ دیا لیکن لوگ نہیں آئے، عطا تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کیلیے فری ہینڈ دیا لیکن لوگ نہیں آئے۔

عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور جلسے سے متعلق بڑی بڑی باتیں کی گئیں اور خبردار ہوشیار کے نعرے لگائے گئے، جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی پورے ملک سے چند لوگ اکٹھے کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوگیا عوام نے انہیں مسترد کر دیا، مہنگائی میں کمی ہوئی اور معیشت سنبھلی اس لیے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کیا، یہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی نہ کرے اور ڈیفالٹ کرنے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔

- Advertisement -

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جلسے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کیلیے این آر او ہے لیکن این آر او نہیں ملے گا ان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کی ڈرون فوٹیج دکھائیں پتا چل جائے گا کتنے لوگ ہیں، پنجاب کی روایت ہے مہمان نواز لوگ ہیں ہم نے راستے کھولے اور جلسے کیلیے سہولت دی لیکن جلسہ دیکھ کر لگا کہ ’کھودا پہاڑ نکلا چوہا‘، اسلام آباد کی طرح لاہور کا جلسہ بھی ناکام ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے عدلیہ کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی، لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس سے متعلق نامناسب بات کی اور انہیں ’اوئے‘ کہہ کر مخاتب کیا، سینئر وکیل کو چیف جسٹس سے متعلق اس قسم کی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 10 سال پنجاب کی خدمت کی ہے اور مریم نواز بھی ان کی طرح صوبے کی خدمت کر رہی ہیں، علی امین گنڈاپور مریم نواز سے اپنا موازنا نہ کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے 4، 5 ماہ میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس کا برا حال ہے، پی ٹی آئی سیاست، ایڈمنسٹریشن اورح کومت میں بھی ناکام ہوگئی، فلاپ جلسے کے بعد یہ جرات نہیں کر سکیں گے کہیں جلسہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں