شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ کی فالوورز کی تعداد 4.3 ملین ہے جبکہ وہ کسی اکاؤنٹ کو فالو نہیں کررہی ہیں۔
تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔
اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے اپنی پروفائل پکچر کو بھی ہٹا کر اسے سیاہ کردیا ہے۔
علیزے شاہ نے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کی فی الحال کوئی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ نے اپنی چند تصاویر اپلوڈ کی تھیں جس پر مداحوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ علیزے نے کورین اداکاروں کا روپ دھارنے کی کوشش کررہی ہیں جس کی وجہ سے وہ مصنوعی ذہانت کا سہارا لے رہی ہیں۔
صارفین کی جانب سے تبصرہ کیے جانے کے بعد اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے آج تک کوئی تصویر اے آئی کی مدد سے نہیں بنائی۔
یاد رہے کہ علیزے شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ہمراہ مرکزی کردار میں اداکار سمیع خان شامل تھے۔