اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

’ایک فیلڈر ادھر آئے گا‘ رشبھ پنت کا بنگلادیشی بولر کو مشورہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

چنئی میں جاری بنگلادیش اور بھارت کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی بنگلادیشی بولر کو مشورہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چنئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 376 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں بنگلادیشی ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت نے دوسری اننگز 287 رنز 4 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر ڈیکلیئر کردی اور بنگلا دیش کو جیت کے لیے 515 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بنگلا دیش نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے ہیں اور انہیں جیت کے لیے مزید 357 رنز درکار ہیں جبکہ بھارت کو کامیابی کے لیے 6 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

- Advertisement -

بھارتی مڈل آرڈر بیٹر رشبھ پنت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شنٹو کو فیلڈر صحیح جگہ لگانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشبھ پنت کہتے ہیں کہ ’ بھائی ایک فیلڈر ادھر آئے گا۔‘ جس کے بعد نجم الحسن شنٹو ان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے مڈ وکٹ پر فیلڈر کو بھیج دیتے ہیں۔

کمنٹیٹر بھی مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’رشبھ پنت بولر کو فیلڈر سے متعلق بتارہے ہیں اور بولر نے فیلڈر وہاں بھیج بھی دیا ہے۔‘

واضح رہے کہ رشبھ پنت نے دوسری اننگز میں سنچری اسکور کی تھی، انہیں 109 رنز پر مہدی حسن مراز نے آؤٹ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں