اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

صحیح وقت آنے پر شادی کرلوں گی، مایا علی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ صحیح وقت آنے پر شادی کرلوں گی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے مداحوں کے ساتھ سوالوں و جواب کا سیشن رکھا اور اس دوران مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ مایا علی آپ کیا شادی نہیں کریں گی؟

- Advertisement -

جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ ’صحیح وقت آنے پر انشا اللہ شادی ہوجائے گی۔‘

مایا علی

ایک مداح نے ان سے ساتھی اداکاروں سے متعلق سوال کیا جس پر مایا علی نے یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی اداکاری کی تعریف بھی کی۔

آخر میں مایا علی نے مداحوں کی محبت و خلوص پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے مایا علی کا کہنا تھا کہ کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی عادت ہوتی ہے کہ وہ منفی لکھیں، ہر ایک کے کام کرنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے، اگر میں انہیں اتنی بری لگتی ہوں تو ان فالو کیوں نہیں کرتے۔

مایا علی کا کہنا تھا کہ مجھے وقت، حالات اور لوگوں نے بہت کچھ سکھایا ہے، میں اس حوالے سے خوش قسمت ہوں کہ کام کے لیے الگ الگ اقسام کے کردار ملنے لگے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آج جس مقام پر ہوں وہاں کسی نے نہیں پہنچایا، میں خود یہاں تک آئی ہوں۔ اگر انسان میں صلاحیت نہ ہو تو تعلقات کسی حد تک ہی ساتھ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں