اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

’علی امین گنڈا پور بندوق لہراتے ہوئے لاہور آئے تاکہ کوئی فساد ہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور بندوق لہراتے ہوئے لاہور آئے تاکہ کوئی فساد ہو۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اے کے 47 بندوق سے گاڑیوں کے شیشے توڑتا رہے، لوگوں کے نہ ہونے کی وجہ سے وہ تاخیر سے آئے، انہوں نے تو ڈھول والے لے کر لاہور آنا تھا وہ کہاں گئے۔

انہوں نے علی امین نے راستے میں کھڑے ہوکر گالی گلوچ کرتے ہوئے لاہور آنا تھا، جیل میں بیٹھے شخص نے وزیر اعلیٰ کو کہا پنجاب پر حملہ کردو۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب نے کہا کہ علی امین کی دھمکیوں کے باوجود مریم نواز نے جلسے کی اجازت دی، انہوں نے اتنی دھمکیاں دیں رات کو ہی لاہور پہنچ جانا تھا، جلسہ گاہ میں 3500 کرسیاں لگائی گئیں لیکن کارکن نہ پہنچے، تمام اہم شاہراہیں کھلی ہوئی تھیں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جلسے سے متعلق کسی پہاڑی علاقے کی تصویریں لگا کر ٹوئٹ کررہے ہیں، عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے جس پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ انتشار کی سیاست ختم کرکے عوام کو ریلیف دینے کی سیاست کرنی پڑے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں