جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

افغان شہریوں کا جعلی ویزوں پر پاکستان آکر دیگر ممالک جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پر پاکستان آکر دیگر ممالک جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جعلی میڈیکل ویزے پر آئے 9 افغان شہریوں کو کراچی سے جاپان اور امریکا جاتے ہوئے امیگریشن عملے نے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری میڈیکل ویزے پر کابل کی پرواز  سے اسلام آباد آتے ہیں۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل ویزے پر پاکستان آئے افغان شہری دوسرے ممالک کے ویزے لیتے ہیں، ایئرپورٹ پر تین دن میں 9 افغان شہریوں کو امیگریشن عملے نے گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پر گرفتار افغان شہریوں کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 ستمبر 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان  شہریوں کی کل تعداد 7 لاکھ 13 ہزار 46 تک پہنچ چکی ہےاور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

17 اگست سے 09 ستمبر تک 21 ہزار 193 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، جن میں 7 ہزار 843 مرد، 6 ہزار 12 خواتین اور 7 ہزار 338 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کے لیے 712 گاڑیوں میں 645 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں