اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

بائیڈن اور مودی ملاقات کے دوران سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو کواڈ سمٹ میں شرکٹ کے لیے امریکا پہنچے ہیں امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کے دوران سکھوں نے مظاہرہ کیا،

امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش کے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن او بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پہلی ملاقات ہوئی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے ڈیلاویئر پہنچے ہیں۔ ان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ان کی رہائشگاہ گرین وین میں ملاقات ہوئی جو امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد پہلی ملاقات ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈیلاویئر میں جو بائیڈن کی رہائشگاہ کے باہر سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور انہوں نے امریکی صدر سے بھارتی وزیراعظم مودی کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

بائیڈن مودی ملاقات کے دوران سکھ مظاہرین نے خالصتان کے قیام کے لیے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پر امریکا میں مودی حکومت کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں