پیر, ستمبر 23, 2024
اشتہار

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چنائی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 515 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم بنگلہ دیش چوتھے روز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں بھارت نے یہ میچ 280 رنز کے بھاری مارجن سے جیت کر ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شانتو 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

- Advertisement -

بھارتی اسپنرز نے دوسری اننگ میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 بنگلہ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ ایشون نے 6 اور رویندر جڈیجہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ بمراہ کے حصے میں آئی۔

اس سے قبل بھارت کی ٹیم پہلے میچ میں 376 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم صرف 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

دوسری اننگز میں بھارت نے 4 وکٹوں پر 287 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کر دی تھی اور بنگلا دیش کو جیت کے لیے 515 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ایشون کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے پہلی اننگ میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور شبھمن گل کی ناکامی کے بعد آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر بھارت کی جیت کی بنیاد رکھی جب کہ بنگلہ دیش کی دوسری اننگ میں 6 وکٹیں لے کر جیت کے مشن کو مکمل کیا۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے کانپور میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ بھارت رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر ہے اور آسٹریلیا کا دوسرا نمبر ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 25-2023 کے اختتام پر ٹاپ 2 ٹیمیں آئندہ سال جون میں لندن میں فائنل کھیلیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں