بیروت: حزب اللہ نے پیجر اور واکی ٹاکی حملوں کے جواب میں اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق لبنان کے مسلح گروپ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی حملوں کے جواب میں رافیل کمپنی کے کمپلیکس پر میزائل داغے ہیں، جو الیکٹرانک آلات میں مہارت رکھتی ہے۔
حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیل میں حیفہ کے شمال میں واقع کمپلیکس پر درجنوں فادی 1 اور فادی 2 میزائلوں کے ساتھ ساتھ کاتیوشا راکٹ فائر کیے ہیں۔
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کے آج صبح لبنان میں 110 مقامات پر حملے
حزب اللہ نے اس حملے کو منگل اور بدھ کو لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے کیے گئے وحشیانہ قتل عام کا ابتدائی ردعمل قرار دیا۔