اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

ٹماٹر، پیاز و دیگر سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومتِ پنجاب نے ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کروانے کا اہم فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 5 سے 10 کاشتکار پر مشتمل ویجیٹبل فارمر گروپ کو بیج، کھاد، ڈرپ اریگیشن اور سولرائزیشن پر سبسڈی دی جائے گی۔

پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر بے موسمی پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کا پراجیکٹ لانچ کیا جائے گا جبکہ آف سیزن کاشت سے پنجاب میں 6 ماہ پیاز اور ٹماٹر مقامی طور پر دستیاب ہونے سے مصنوعی مہنگائی نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

کہروڑپکا، رحیم یار خان، وہاڑی اور راجن پور میں پیاز جبکہ خوشاب، چکوال، پنڈی اور جہلم میں آف سیزن ٹماٹر کی کاشت کا پلان ترتیب دیا گیا۔

اجلاس میں کاشتکاروں کی سہولت ککیلیے پنجاب بھر میں ایگریکلچر مشینری رینٹل سروسز شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

ٹریکٹر، ہارویسٹر سمیت دیگر جدید ترین زرعی مشینری کاشتکار کو نو پرافٹ، نو لاس کی بنیاد پر کرائے پر میسر ہوگا۔ 67 سے زائد مقامات اور زرعی مشینری کے انتخاب ککیلیے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سرکاری اراضی پر گندم کی بوائی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ خصوصی اجلاس میں ’ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگری کلچر‘ کیلیے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری انرجی اور دیگر حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں