پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

طلاق ملنے پر خاتون کا انتہائی اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: طلاق ملنے پر خاتون نے انتہائی قدم اٹھا لیا، مذکورہ خاتو نے 2 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کی بھی جان لینے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ شوہر کے طلاق دینے کے بعد خاتون نے اپنے 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی کوشش کی، جاں بحق بچوں کی عمریں 6 اور 7 سال ہیں، یہ اندوہناک واقعہ ڈنگہ کے گاؤں بدھووال میں پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی جان لینے والی ملزمہ کا سابق شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔

دریں اثنا کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے اور بہو کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

غلام شبیر نامی شخص کا سگے بیٹے عابد اور بہو نسرین سے جائیداد کے معاملے پر اور دیگر خاندانی تنازعات کے حوالے سے جھگڑا چلا آرہا تھا۔

مقتولین عابد اور نسرین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی، واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی سرور شہید میں درج کیا لیا گیا اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں