پیر, ستمبر 23, 2024
اشتہار

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے اسرائیل کو انسانیت کا مجرم قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم نے اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں "انسانیت کے خلاف جرائم” کے ارتکاب پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ذمہ داروں کا محاسبہ کرے۔

بارڈیم نے اسپین میں سان سیباسٹین فلم فیسٹیول کے ڈونوسٹیا ایوارڈ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی قیادت، اپنی انتہائی بنیاد پرست حکومت کے تحت، "انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے خلاف جرائم” کا ارتکاب کر رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی قیادت میں 7 اکتوبر کے حملے فلسطینیوں کی اجتماعی سزا کا جواز پیش نہیں کر سکتے کیونکہ انہوں نے اسرائیلی حملوں کو "مکمل طور پر ناقابل قبول، خوفناک اور غیر انسانی” قرار دیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے ممالک، خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی "غیر مشروط حمایت” پر نظر ثانی کریں اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر زور دیا کہ وہ ذمہ داروں کا احتساب کرے۔

آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان نے مئی میں درخواست کی تھی کہ عدالت غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے شبے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں