اشتہار

اوبامہ کا دورۂ بھارت: پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کی نفی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے نے بھارتی میڈیا میں گردش کرتی خبروں کو بے بنیاد قراردیا جن کے مطابق امریکہ نے صدراوباما کے دورہٗ بھارت کے دوران پاکستان کو سرحد پارکوئی حملہ نہ کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

رواں ماہ امریکی صدر براک اوباما کے دورہ بھارت کو جوازبنا کربھارت نے ایک بارپھرپاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا آغاز کردیا ہے، ایک طرف امریکی سیکورٹی ادارے صدر اوباما کی بھارت میں حفاظت کے حوالے سے فکر مند دکھائی دے رہے ہیں تو دوسری جانب بھارت اس موقع پربھی پاکستان کو بدنام کرنے میں مصروف ہے۔

پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا ایک گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان ایک مبینہ امریکی وارننگ کے حوالے سے بھارتی پروپگینڈا جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

- Advertisement -

صدر اوباما رواں ماہ بھارت کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے اور دنیا کے سب سے بااثر شخصیت کی سیکورٹی امریکہ اوربھارت دونوں کیلئے ایک مشکل مرحلہ ہے، امریکی صدر کسی بھی کھلی تقریب میں زیادہ سے زیادہ 45 منٹ گزارتے ہیں، اور بھارت میں ڈھائی گھنٹہ کھلے مقام پربیٹھنا سیکورٹی اداروں کیلئے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں