بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا کی دیوانی عورت نے بچے کی جان خطرے میں ڈال دی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا کا نشہ ایسا چھایا ہے کہ لوگ اپنی اور پیاروں کی زندگی کی پروا بھی نہیں کرتے ایک خاتون نے کمسن بچے کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

سوشل میڈیا جب سے عام ہوا ہے، تب سے اب تک یہ نشہ بن کر لوگوں میں سرایت کر گیا ہے اور اس نشے کو ویڈیوز پر ملنے والے ویوز دو آتشہ کر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ ویوز کے لالچ میں منفرد اور خطرناک ویڈیوز بنانے کے دوران کئی لوگ اپنی جانیں تک گنوا بیٹھے ہیں۔

کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ریل بنانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے آئے دن خبریں میڈیا کی زینت بنتی اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

- Advertisement -

ایسی ہی ایک حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نے منفرد ریل بنانے کے جنون اور ویوز لینے کے لیے منفرد ویڈیو بنانے کے لیے اپنے کمسن بچے کو گہرے کنوئیں میں لٹکا کر اس کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔

یہ ویڈیو کہاں بنائی گئی، اس بات کی تو نشاندہی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی خاتون اور بچے کے درمیان کسی رشتے کی وضاحت کی گئی ہے۔

 

تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاگل پن کی حد عبور کرتے ہوئے یہ خاتون کنوئیں کی منڈیر پر بیٹھ کر اپنے بچے کو ایک ہاتھ سے گہرے کنوئیں میں لٹکا رکھا ہے اور ایک پنجابی گانے پر لپ سنگنگ کرتے ہوئے اداکاری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مذکورہ خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور متعلقہ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں