منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

بنگلادیشی فوجی خواتین کو حجاب کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلا دیشی فوجی خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت مل گئی۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق خواتین فوجیوں کو حجاب پہننے سے متعلق ایڈجوٹینٹ جنرل کےدفتر نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ حکم نامے میں خواتین اہلکاروں کو وردی کے ساتھ حجاب پہننے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس سے پہلےخواتین اہلکار، آرمڈ فورسز نرسنگ اسٹاف پر اسکارف کی اجازت نہیں تھی۔

- Advertisement -

سرکاری حکم نامے کے مطابق پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لیے، خواتین فوجی ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ یونیفارم (جنگی یونیفارم، ورکنگ ڈریس، ساڑھی)، حجاب کے کپڑے کی قسم، رنگ اور پیمائش کے ساتھ مطابقت رکھنے والے حجاب کے اصل نمونے کو تفصیل سے بیان کریں۔

مقامی خبر رساں ایجنسی Bdnews24 نے ایڈجوٹینٹ جنرل (AG) کے دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ یہ فیصلہ اصولی طور پر 3 ستمبر کو کیا گیا تھا جس میں خواتین اہلکاروں کو ان کی وردی کے ساتھ حجاب پہننے کی منظوری دی گئی تھی

AG کے دفتر نے کہا کہ حجاب پہننے کے لیے ایک پالیسی بنائی جا رہی ہے جس میں فوجیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مجوزہ حجاب پہننے والی خواتین اہلکاروں کی تصاویر اپنی وردی کے ساتھ 26 ستمبر تک نظرثانی کے لیے جمع کرائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں