منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

شیروں سے لوگ خوفزدہ، اسکول بند رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شیروں نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا جس کے باعث دو روز کے لیے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی گڑھوال میں شیروں کی دہشت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شیروں کے حملے کو دیکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے تحصیل دواری کھال کے 9 اسکولوں کو 23 اور 24 ستمبر کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسکول بند رکھنے کا اعلان طلبا و طالبات کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ ایجوکیشن افسر کی جانب سے طلبا و طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی گزارش کے بعد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایجوکیشن افسر نے ضلعی مجسٹریٹ کو ایک خط لکھ کر اطلاع دی تھی کہ ہفتہ کی صبح 7 بجے دواری کھال علاقہ کے تھانگر گاؤں میں ایک طلبا پر شیر نے حملہ کر اسے زخمی کر دیا تھا۔

اس کے علاوہ تھانگر کے سرکاری پرائمری اسکول کے پاس بھی شیر کو دیکھا گیا جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی ٹیم شیروں کو پکڑنے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں