منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

زیادتی کا شکار پولیو ورکر اور ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

جیکب آباد میں پولیو ورکر سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، ملزم اور متاثرہ خاتون کے ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ متاثرہ پولیو ورکر اور ملزم احمد جکھرانی کے ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرگئے، ڈی این اے رپورٹ جامشورو کی نجی لیبارٹری نے جاری کی ہے، 11 ستمبر کو ملزم احمد جکھرانی نے پولیو ورکر کی عصمت دری کی تھی۔

پولیس نے زیادتی کا شکار پولیو ورکر کو دھمکیاں دینے والے 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا تھا، ملزمان میں خاتون کا شوہر بھی شامل تھا۔

- Advertisement -

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی پولیو ورکر کو دھمکیاں دینے والے ملزمان میں خاتون کے علاوہ اس کا دیوراور بھتیجا شامل ہیں، گرفتار ملزمان کیخلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سندھ کے شہر جیکب آباد کے گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں اغوا اور جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون پولیو ورکر نے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔

عابدہ پنہور نامی پولیو ورکر نے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ ایک مسلح شخص اسلحہ کے زور پر مجھے ایک مکان میں لے گیا جہاں پہلے سے 3 نقاب پوش افرار موجود تھے، 3 افراد نے تشدد کیا جبکہ ایک نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے واضح کیا کہ مجھے کسی نے بازیاب نہیں کروایا بلکہ مسلح ملزمان نے خود چھوڑ دیا تھا، پولیس نے حراساں کر کے بیان تبدیل کروایا تھا لیکن عدالت پر بھروسہ کر کے اصل حقائق بتائے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد شوہر نے غیرت کے نام پر گھر سے نکال کر 2 بیٹیاں چھین لیں تاہم عدالت نے بیٹیاں واپس دلوائی ہیں۔

عابدہ پنہور نے بتایا کہ شوہر، دیوروں اور ان کے رشتہ داروں سے جان کا خطرہ ہے، اغوا اور زیادتی کرنے میں 4 ملزمان شامل ہیں جن میں سے پولیس نے ایک ملزم احمد جکھرانی کو گرفتار کیا ہے۔

ویڈیو بیان میں متاثرہ پولیو ورکر نے اپیل کی تھی کہ دیگر 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے، عدالت نے والد کے حوالے کر دیا ہے تاہم شوہر اور دیوروں سے خطرہ ہے۔

سیشن جج نے متاثرہ پولیو ورکر اور پولیس حکام کو عدالت میں طلب کیا تھا۔ پولیس حکام نے اعتراف کیا تھا کہ بااثر لوگوں کی مداخلت پر اغوا اور زیادتی کے بجائے لوٹ مار کا بیان دلوایا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا تھا کہ نامزد ملزم احمد جاکھرانی کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے ڈی این اے کیلیے نمونے بھیج دیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں