کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئرلائن کے کارگوکیبن میں اچانک دھواں بھر گیا، طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر لینڈنگ کرنا پڑی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور پہنچنے والی نجی ایئرلائن کے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ نجی ایئرلائن کے طیارے کے کارگو کیبن میں دھوئیں کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
پرواز کے کپتان کی جانب سے کنٹرول ٹاور سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی، اجازت ملنے پر طیارے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ایئرپورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایئرلائن کے کارگو کیبن میں دھواں اٹھنے سے متعلق ٹیکنیکل ٹیم مذکورہ کیبن کامعائنہ کررہی ہے۔