منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

اسرائیل حزب اللہ جنگ، امریکا نے اہم اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے خطے میں مزید فوجی بھیج رہا ہے۔

پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکا لبنان میں ہونے والی پیش رفت کے جواب میں مشرق وسطیٰ میں اضافی فوجی بھیج رہا ہے جس سے ایک بڑی علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنی اضافی فورسز تعینات کی جا رہی ہیں یا انہیں کیا کام سونپا جائے گا۔

- Advertisement -

امریکا کے اس وقت خطے میں تقریباً 40,000 فوجی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی روشنی میں اور بہت زیادہ احتیاط کے باعث، ہم اپنی افواج کو بڑھانے کے لیے اضافی امریکی فوجیوں کی ایک چھوٹی تعداد کو آگے بھیج رہے ہیں جو خطے میں پہلے سے موجود ہیں لیکن آپریشنل سیکورٹی وجوہات کی بناء پر میں اس پر تبصرہ یا تفصیلات فراہم نہیں کر سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں