پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کراچی جلسے کے جواب میں بھی ٹویٹر پر پیغامات جاری کئے، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی ففٹی ففٹی نہیں، نہ ہی نمبر ون یا ٹو ہوگا، سندھ دھرتی ماں ہے۔
تمام انسان برابر ہیں، قانون کے مطابق تمام پاکستانیوں کو بھی برابری کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہئے، ایک ٹویٹ میں بلاول نے ایک بارپھر لکھا، کہ مرجائیں گے لیکن سندھ نہیں دیں گے۔۔ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، پاکستان کھپے پاکستان کھپے، اس کے بعد بلاول زرداری ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے بھی مخاطب ہوئے کہ انکل الطاف !! آپ کے لوگ آپ سے جھوٹ بول رہے ہیں، حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم سے بھی مشاورت کی گئی۔ ان کے منٹس موجود ہیں جو آپ کو بھجوائے جاسکتے ہیں۔