منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

ویڈیو: ملالہ یوسفزئی کی جسٹن ٹروڈو سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اہم اجلاس کے موقع پر امن کا نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کینیڈین وزیرا عظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ملالہ نے افغانستان میں طالبان کے دورِ حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کی حالتِ زار پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے، انھوں نے کہا کہ لڑکیوں کی بات سنیں، ان مطالبات کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں ترجیح دیں، اور افغان طالبان کے دور حکومت میں خواتین کی حالت زار پر توجہ دی جائے۔

ملالہ یوسف زئی نے ایکس پر لکھا کہ صنفی امتیاز کے طالبان حکومت کے جابرانہ نظام کو انسانیت کے خلاف جرم کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

- Advertisement -

کینیڈا پرائم منسٹر کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ملالہ سے ملاقات کی خبر جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ جسٹن ٹروڈو نے اعزازی کنییڈین شہری ملالہ سے ملاقات کی، دونوں نے دنیا بھر میں صنفی مساوات کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، اور افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں رہنے والی خواتین اور لڑکیوں کے لیے اپنی مشترکہ تشویش کا اظہار کیا، جہاں 1.4 ملین لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم ٹروڈو نے خواتین اور لڑکیوں کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی کے لیے جدوجہد کی بین الاقوامی قیادت پر ملالہ یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں