جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ملاقات کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کراچی میں ملاقات کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جب کہ جے یو آئی سربراہ نے شاہد آفریدی کی سماجی خدمات کی تعریف کی۔
- Advertisement -
یہ ملاقات جے یو آئی ایف سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد سومرو کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ اس موقع پر قاری محمدعثمان مولانا محمدغیاث مولانا سمیع الحق سواتی علامہ ناصرمحمود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔