منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

فلائی جناح کے ترجمان نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ پر وضاحت جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی سے لاہور پہنچنے والی فلائی جناح کے طیارے کے پائلٹ کی جانب سے ’مے ڈے‘ کال کے حوالے سے ایئرلائن کے ترجمان کا اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح ی کی پرواز کا ‘مے ڈے’ کال دینے کے معاملے پرترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ کپتان نے 7بجکر 15منٹ پر’’مے ڈے‘‘کی کال دی، کپتان نےلاہورکے قریب کارگوکمپارٹمنٹ میں دھویں کا بتا کر کال دی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف ایل 846 سات بجکر23 منٹ پر بحفاظت لاہور ایئرپورٹ اترگئی، ایس اوپی کے تحت فائر ڈیپارٹمنٹ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود تھا، مسافروں اور عملے کو جہاز کے ایمرجنسی انخلا نظام کے ذریعے بحفاظت باہر نکالاگیا۔

- Advertisement -

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن نے بتایا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ نے معائنے کے بعد 7بجکر 57منٹ پر جہاز کوکلیئر قرار دیا تاہم اعلیٰ حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

گذشتہ روز کراچی سے لاہور پہنچنے والے فلائی جناح کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی ، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا تھا کہ طیارے کےکارگوکیبن میں دھوئیں کےباعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی، پرواز کے کپتان کی جانب سے کنٹرول ٹاورسے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجازت ملنے پر طیارے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ، جس کے بعد دھواں اٹھنے سے متعلق ٹیکنیکل ٹیم کارگو کیبن کامعائنہ کیا۔

Fly Jinnah issues statement after plane makes emergency landing

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں