منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی کے رہنما کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : حسین آباد میں فائرنگ کرکے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما اے ڈی سولنگی کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کےعلاقے حسین آباد میں فائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی رہنما اے ڈی سولنگی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا زخمی کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ، جو گولیاں لگنے سے زخمی ہوا، جیسے سول اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ پی پی رہنما اےڈی سولنگی کو6 گولیاں ماری گئیں، واقعہ سولنگی برادری کے دوگروپس کے جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے رشتےداروں کے ساتھ نتازع تھا، کچھ سال پہلے ان کے چار بھائیوں کو بھی قتل کیا گیا تھا تاہم سیاسی وابستگی کی وجہ سے ان کےرشتہ داربھی ناراض تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے شک کی بنیادپرفائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم گرفتاری ظاہرنہیں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں