منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

حماس سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہو گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کا اپنی تنظیم سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد ان کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نے غیر مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر اسرائیل کے غزہ میں ایک فضائی حملے میں حماس سربراہ یحییٰ السنوار کے شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک کے میڈیا کی رپورٹ میں اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اسرائیل کے پبلک براڈ کاسٹر کان، خبر رساں اداروں جیسے ہاریٹز، ماریو اور والا اور آئی ڈی ایف ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گی اہے کہ یحییٰ سنوار غزہ میں حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے ہیں جب کہ دوسری جانب شن بیٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ حماس سربراہ اب بھی حیات ہیں۔

دوسری جانب یحییٰ السنوار کا حماس سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد اسرائیلی انٹیلیجنس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم اب تک کی تحقیقات میں ان کی صہیونی حملے میں شہادت کے ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں۔

یحییٰ سنوار جنہیں دو ماہ قبل تہران میں ایک حملے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اس تنظیم کے سیاسی ونگ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے ان کے خیریت سے ہونے کی اطلاعات کو رپورٹ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہ غزہ میں حماس کی سرنگوں میں چھپے ہوئے ہیں اور انہوں نے اسرائیلی ریڈار کی رینج سے دور جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج اور حکام یحییٰ سنوار پر گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ یحییٰ سنوار اور ان کے بھائی محمد کا مسلسل تعاقب کر رہے ہیں اور جلد وہ ہمارے گرفت میں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں