اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

حج کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

حج 2025 میں فریضے کی ادائیگی کے خواہشمند بھارتی عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا نے ریاستی حج کمیٹیوں اور عازمین حج کے شدید مطالبے کے پیش نظر حج درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

اس حوالے سے وزارت اقلیتی امور حکومت ہند میں ڈائریکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی آر ایس نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا میں حج 2025 کے لیے بہت زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بیشتر ریاستوں میں جلد ہی قرعہ اندازی کے ذریعہ عازمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں